وہاب ریاض اپنی کارکردگی بہتر بنانے پر توجہ دیں،شعیب اختر

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 8 جون 2015 00:00

وہاب ریاض اپنی کارکردگی بہتر بنانے پر توجہ دیں،شعیب اختر

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔7جون۔2015ء) سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کا کہنا ہے کہ وہاب ریاض کو اب ورلڈ کپ کوارٹرفائنل کے سحر سے باہر نکل آنا چاہیے، پاکستان کے پاس اسٹارز ہونگے تو کرکٹ کی ویلیو میں اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

کراچی میں آل پاکستان کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے گفت گو کرتے ہوئے راول پنڈی ایکسپریس نے وہاب ریاض کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ ورلڈ کپ کوارٹر فائنل والا اسپيل بھول کر اب آگے بڑھيں، وہاب رياض کو اب اپني کارکردگي ميں مزيد بہتري لا کر وکٹيں لينے پر توجہ دينا ہوگي تاکہ ٹيم کے کام آسکيں۔ ايک سوال کے جواب ميں انہوں نے پاکستان کے پاس اس وقت کوئي سپراسٹارنہيں اور بہتري تب ہي ہوگي جب پي سي بي اسٹار کھلاڑي پيدا کرنے پر توجہ دے۔