ایم پی اے رانا شمشاد کے قتل کا مرکزی ملزم گوجرانوالہ سے گرفتار،تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل

اتوار 7 جون 2015 11:47

ایم پی اے رانا شمشاد کے قتل کا مرکزی ملزم گوجرانوالہ سے گرفتار،تفتیش ..

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جون۔2015ء) گوجرانوالہ پولیس نے رکن صوبائی اسمبلی رانا شمشاد قتل کیس کے مرکزی ملزم نوید کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا،ملزم نوید کا تعلق طارق بٹواری گینگ کامونکی سے ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کوپولیس کے مطابق ایم پی اے رانا شمشاد کے مرکزی ملزم خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کرکے گرفتار کرلیاگیاہے۔گرفتار ملزم نوید کا تعلق طارق پٹواری اشتہاری گروپ سے ہے۔پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ نوید اور اسکے 3ساتھیوں نیرانا شمشاد کی گاڑی پر فائرنگ کی تھی۔ملزم کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا ہے۔31مئی کی رات کامونکی میں فائرنگ سیرانا شمشاد اور ان کے بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :