نیا پاکستان بنانے والے پہلے نیا خیبر پختونخواہ تو بنا لیں : حمزہ شہباز

muhammad ali محمد علی جمعہ 5 جون 2015 21:41

نیا پاکستان بنانے والے پہلے نیا خیبر پختونخواہ تو بنا لیں : حمزہ شہباز

منڈی بہاوالدین (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 5 جون 2015 ء) پاکستان مسلم لیگ کے رہنما حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ نیا پاکستان بنانے والے پہلے نیا خیبر پختونخواہ تو بنا لیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منڈی بہاوالدین میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئےوزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عمران خان جھوٹ بول کر نواز شریف پر دھاندلی کا الزام لگاتے رہے تاہم اب خیبر پختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی عمران خان کیلئے امتحان بن گئی ہے۔ عمران خان صاحب دوسروں پر الزام لگاتے ہیں تاہم بلدیاتی انتخابات میں خیبر پختونخواہ کا وزیر بیلٹ باکس اٹھا کر لے جاتے ہوئے پکڑا گیا ہے۔ نیا پاکستان بنانے کا دعوی کرنے والے پہلے نیا خیبر پختونخواہ تو بنا لیں۔