Live Updates

اسلام آباد : علی امین گنڈ اپور پولنگ اسٹیشن میں دھاندلی رکوانے گئے تھے، پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کا بیان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 5 جون 2015 12:24

اسلام آباد : علی امین گنڈ اپور پولنگ اسٹیشن میں دھاندلی رکوانے گئے تھے، ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 05 جون 2015 ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گلگت میں بیت المال کا پیسہ بانٹا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ طاہر القادری کے ساتھ زیادتی کی گئی، عمران خان نے کہا کہ گلگت میں پی ٹی آئی کو پذیرائی ملی، صوبائی وزیر مال کے متعلق عمران خان نے کہا کہ علی امین کے ساتھ بھی زیادتی ہوئی انہوں نے وہ جرم کیا ہی نہیں جس کا ان پر الزام لگایا گیا ، علی امین پولنگ اسٹیشن میں دھاندلی رکوانے گئے تھے لیکن ان سے تمام تفصیلات لے لی گئی ہیں وہ جلد ہی کلئیر ہو جائیں گے۔ پارٹی ٹربیونل سے متعلق کپتان کا کہنا تھا کہ جسٹس وجہیہ الدین نے جو کہا اس پر عمل کیا گیا، لیکن وجیہ الدین ٹربیونل کو سپریم کورٹ سمجھ کر چلا رہے ہیں، ن لیگ پر تنقید کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ن لیگ نے نجم سیٹھی کی بھانجی کو ایم پی اے بنایا اور اس کے بعد نجم سیٹھی نے بھانجی کے ذریعے اپنا ڈیڑھ کروڑ روپے کا ٹیکس معاف کروایا ،کپتان نے مزید کہا کہ میاں افتخار کے ساتھ ناروا سلوک روا نہیں رکھا گیا انہوں نے خود بھی اس بات کا اعتراف کیا کہ پولیس نے ان کے ساتھ زیادتی نہیں کی۔

(جاری ہے)

تاہم عمران خان کے اس بیان پر مخالفین کی جانب سے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے.

اے این پی کے سینیٹر زاہد خان نے کہا کہ اگر علی امین نے کوئی جرم نہیں کیا تو کیوں ایف آئی آر درج کی گئی. درخت لگانے سے متعلق منعقد کیے گئے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ آج وفاقی حکومت بجٹ پیش کرنے جا رہی ہے اور اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ اس بار بھی بجٹ سے محض امیروں کا ہی فائدہ ہو گا، ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ اس سے قبل بھی دو بجٹ پیش کر چکی ہے جس میں غریبوں کا کوئی فائدہ نہیں ہوا، انہوں نے کہا کہ میٹرو بس سے آج تک کتنی زندگیاں ٹھیک ہوئی ہیں میٹرو کی بجائے تعلیم اور صحت پر توجہ دی جانی چاہئیے.

کے پی کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق عمران خان نے کہا کہ اگر تمام جماعتیں دھاندلی کا کہہ رہی ہیں تو دھاندلی ہوئی ہو گی، ہم صوبے میں ری الیکشن کروانے اور تحریک انصاف الیکشن کمیشن کے پاس جانے کو تیار ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ شفاف الیکشن کروانا الیکشن کمیشن کا کام ہے میں جلد ہی کے پی کے جاؤن گا اور قیادت سے مشاورت کروں گا اگر الیکشن کمیشن ہمیں کہے تو ہم فوج کی نگرانی میں مرحلہ وار دوبارہ الیکشن کروانے کو تیار ہیں.

کے پی کے پولیس کے بارے میں عمران خان نے کہا کہ کے پی کے پولیس سیاست سے پاک ہے، کے پی کے پولیس آرڈر پر نہیں بلکہ قانون کے مطاب کارروائی کرتی ہے، عمران خان نے مزید کہا کہ راولپنڈی اور کراچی میں آج تک پانی کا بنیادی مسئلہ حل نہیں کیا جا سکا، سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کپتان کا کہنا تھا کہ کے پی کے حکومت ٹمبر مافیا کے خاتمے کے لیے بھی سر گرم ہے، ٹمبر مافیا میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی.

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات