بھارت نے جاسوسی کے الزام میں گرفتار پاکستانی کبوتر کو باعزت بری کر دیا

جمعرات 4 جون 2015 23:58

بھارت نے جاسوسی کے الزام میں گرفتار پاکستانی کبوتر کو باعزت بری کر ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔4 جون۔2015ء) بھارت نے جاسوسی کے الزام میں گرفتار پاکستانی کبوتر کو باعزت بری کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل پاکستانی سرحد کے قریب سے ایک بھارتی دیہاتی لڑکے نے ایک کتوبر پکڑا تھا۔ بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کبوتر کے پروں پر تحصیل شکر گڑھ ضلع ناروال کا نام لکھا تھا، جس پر وہ اس کبوتر کو قریبی پولیس اسٹیشن لے گیا تھا۔

بھارتی پنجاب کا یہ گاؤں پاکستانی سرحد سے قریباً چار کلو میٹر دور واقع ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے ایکسرے لے کر کبوتر کو پولیس کلینک بھیجا تھا تا کہ پتا چلایا جا سکے کہ اس میں کوئی کیمرہ ،ٹرانسمیٹر یا کوئی خفیہ چپ وغیرہ تو نصب نہیں کی گئی۔ بھارتی سیکیورٹی ایجنسیوں اور میڈیا نے پاکستان سے جانے والے کبوتر کو جاسوس کہہ کر خوب واویلا مچایا۔ایکسرے کیا اور ایک ہفتہ تھانے میں بند کر کے رکھا تاہم کوئی ثبوت نہ ملا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اب اس کبوتر کو ضلع پٹھان کوٹ کے ایک کبوتر باز کے حوالے کر دیا ہے جو اعلیٰ نسل کے پاکستانی کبوتر کو پانے پر انتہائی خوش ہے اور جلدی سے ایک کبوتری خریدلایا تا کہ وہ اکیلا نہ رہے۔

متعلقہ عنوان :