کراچی : ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ سمیت 9 افراد کے ریمانڈ میں 8 جون تک توسیع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 4 جون 2015 12:11

کراچی : ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ سمیت 9 افراد کے ریمانڈ میں 8 جون تک ..

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 04 جون 2015 ء) : ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ اورر ساتھی وقاص عتیق سمیت 9 ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں تفتیشی افسر نے ملزمان کے ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی، تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزمان کی شناخت پر 4 مزید افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ ایک لاکھ سے زائد جعلی ڈگریوں کی شناخت بھی کی گئی اگر مزید ریمانڈ نہ دیا گیا تو تفتیش متاثر ہو گی جس پر عدالت نے ملزمان کو 8 جون تک جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا.

متعلقہ عنوان :