نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر صدر مملکت کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب
سمیرا فقیرحسین جمعرات 4 جون 2015 12:00
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 04 جون 2015 ء) : نئے پارلیمانی سال کے آغاز ر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں صدر مملکت ممنون حسین نے دونوں ایوانوں کے اراکین سے خطاب کیا. اجلاس میں غیر ملکی سفیروں نے بھی شرکت کی. اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں پر واضح کیا ہے کہ آخری دہشت گر د کے خاتمے تک کارروائی جاری رکھی جائے گی، آرمی پبلک سکول پر حملہ عوام کی برداشت کی حد ثابت ہوا. دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے اور آپریشن میں پاک فوج کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاک امریکا تعلقات بھی مثالی ہیں. انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبوں کے مابین ہم آہنگی اور تعلقات خوش آئند ہیں. صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بسنے والے تمام لوگ پاکستان کے برابر کے شہری اور قوم کے لخت جگر ہیں۔(جاری ہے)
موجودہ جمہوری حکومت کے دوسرے پارلیمانی سال کے کامیاب اختتام پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ گذشتہ سال پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارکردگی ماضی کے مقابلے میں کافی بہتر رہی، اگرچہ بہتری کی گنجائش ہمیشہ رہتی ہے لیکن صورتحال کافی اطمینان بخش تھی۔
انھوں نے امید ظاہر کی کہ ایوان حقیقی معنوں میں عوام کی امیدوں پر پورا اترے گا۔صدر ممنون حسین نے خطاب کے دوران کہا کہ پارلیمنٹ کی کارروائی کا جائزہ لینا میرا فرض ہے آئین و قانون کی بالادستی میں ہی ترقی اور استحکام کا راز پوشیدہ ہے۔ممنون حسین نے پاک چین اقتصادی راہداری کے سلسلے میں اتفاق رائے پر وزیراعظم نواز شریف اور سیاسی قیادت کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ منصوبہ حقیقت بننے جارہا ہے جس سے خطے کی تقدیر بدل جائے گی۔ اقتصادی راہداری منصوبے سے ملک کا کوئی حصہ محروم نہیں ہوگا۔ پاک چین دوستی پوری دنیا کے لیے ایک مثال بن گئی ہے.ملک میں کرکٹ کی بحالی سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے صدر ممنون حسین نے کہا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہورہی ہے اور انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے ، مستقبل میں ملک میں کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کے مقابلے بھی دیکھنے کوملیں گے۔ صدر کا کہنا تھا کہ پولیو کو بنیاد بناکر پاکستان پر پابندیاں لگائی گئیں جبکہ پولیو کا خاتمہ پابندیوں سے نہیں، ہمدردانہ طرزعمل سے ممکن ہے۔ہندوستان سے برابری کی بنیاد پردوستانہ تعلقات کو پاکستان کی ترجیح قرار دیتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکی پر ہمیں ہوشیار رہنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماحولیات ، صحت اور تعلیم ایسے شعبہ جات ہیں جن پر ہمیں مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیراحسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
احسن اقبال کی زیرصدرات اجلاس ، قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ لیا گیا
-
حکومت کا حج پر نہ جانے والے افراد سے بھی لاکھوں روپے وصول کرنے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم کی جماعتیں پچھلی حکومت گرانے پر قوم سے معافی مانگیں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.