متحدہ رہنما عامر خان کیخلاف دہشتگردوں کو پناہ دینے کا مقدمہ درج

جمعرات 4 جون 2015 11:11

متحدہ رہنما عامر خان کیخلاف دہشتگردوں کو پناہ دینے کا مقدمہ درج

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4جون2015ء)ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کے خلاف عزیزآباد تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ، مقدمہ رینجرز کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق 90 روز قبل نائن زیرو پر رینجرز آپریشن کے دوران حراست میں لئے گئے ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کے خلاف عزیز آباد تھانے میں مقدمہ درج کر لیا ، مقدمے میں عامر خان سمیت نائن زیرو سے حراست میں لئے گئے دیگر چھ ساتھیوں رئیس عرف ماما، عبید کے ٹو ، نعمان عرف نومی ، قاضی اسد منہاج ، شہزاد مُلا ، عمران اعجاز نیازی کا بھی ذکر کیا گیا ۔ مقدمہ رینجرز افسر کی مدعیت میں درج کیا گیا ، مقدمے میں جرائم پیشہ افراد کو پناہ دینے سمیت انسداد دہشتگردی کی سات دفعات شامل کی گئی ہیں۔