اٹھارہ ہزاری، کار کے ساتھ تصادم سے نوجوان جا ن کی بازی ہار گیا

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 4 جون 2015 00:20

اٹھارہ ہزاری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔3 جون۔2015ء)کار کے ساتھ تصادم سے نوجوان جا ن کی بازی ہار گیا تفصیل کے مطابق جھنگ سٹی کا رہائشی محمد ثقلین نامی نوجوان جو کہ ایک نجی موبائل فون کمپنی میں سیلز کے شعبہ سے وابستہ تھا گزشتہ روز اٹھارہ ہزاری لیہ روڈ پرموٹر سائیکل پر سوار کسان پٹرول پمپ کے قریب سامنے آتی کار سے ٹکرا گیا جسے ریسکیو حکام نے ڈاکٹر سجاد اکبر کے ہڈی جو ڑ کلینک پر پہنچایا جہاں اسے انجکشن لگایا گیا جس سے اسکا جسم پھول گیا اور وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔