اٹھارہ ہزاری، نوسر باز موبائل فون دکاندار سے قیمتی موبائل لے کر فرار

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 4 جون 2015 00:20

اٹھارہ ہزاری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔3 جون۔2015ء) نوسر باز موبائل فون دکاندار سے قیمتی موبائل لے کر فرار ہوگئے تفصیل کے مطابق گزشتہ شب تقریبا ساڑھے آٹھ بجے تین نامعلوم نوسرباز موٹر سائیکل پر تحصیل چوک جھنگ روڈ پر موجود وقار موبائل شاپ پر آئے گلزار نامی موبائل فون دکاندار سے کاؤنٹر میں لگے موبائل فونز میں سے تین موبائل فون مالیتی تقریبا 35ہزار خریدنے اور پسند کرنے کے بہانے نکلوائے اور موبائل فونز کا معائنہ کرتے کرتے دکان کے باہر سٹارٹ کھڑی موٹر سائیکل پر تیز ی سے سوار ہو کر ایک دو تین ہوگئے ۔

(جاری ہے)

دکاندار نے انکا تعاقب کیا لیکن نوسربازوں کے بارے کچھ معلوم نہ ہو سکا

متعلقہ عنوان :