اٹھارہ ہزاری، معمولی تلخ کلامی پر نوجوان قتل

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 4 جون 2015 00:20

جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔3 جون۔2015ء) معمولی تلخ کلامی پر نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ تفصیل کے مطابق اٹھارہ ہزاری کے نواحی علاقہ موضع سلطان لشاری جٹے والا کھوہ کے رہائشی نوجوان سے ایک روز قبل جاوید ،ثمر ، عامرکی سیف اللہ سے معمولی تلخ کلامی ہوگئی اور معمولی لڑائی جھگڑا بھی ہوگیا جسے اہل علاقہ اور برادری نے وقتی طور پر رفع دفع کرادیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ملزمان عامر ،جاوید اور ثمر نے سڑک کے قریب تقریبا صبح سات بجے ملزم عامر نے پسٹل کے فائر کیے ایک فائر مقتول سیف اللہ کے سر میں لگا جبکہ دوسرا کمر میں لگا اسکے ساتھ ہی ملزمان جاوید اورثمرنے مقتول کے پیٹ میں کلہاڑی کے پے در پے وار بھی کیے جس سے سیف اللہ موقع پر جاں بحق ہوگیا مقامی پولیس دو گھنٹے بعد موقع پر پہنچ گئی اور ضروری قانونی کارروائی شروع کر کے لاش ورثا ء کے حوالے کردی یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملزمان اور مقتول آپس میں کزن ہیں ۔

متعلقہ عنوان :