کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں 2 فیکٹریوں میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 4 جون 2015 00:00

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں 2 فیکٹریوں میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 3 جون 2015 ء) کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں 2 فیکٹریوں میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ فائر بریگیڈ حکام کی جانب سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق نارتھ کراچی کے علاقے میں واقع 2 گارمنٹس فیکٹریوں میں لگنے والی آگ پر بالاخر قابو پالیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فیکٹریوں میں موجود تمام سامان جل کر راکھ ہوگیا تاہم حادثے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ فیکٹریوں میں آگ آج شام کو بھڑک اٹھی تھی جس کے بعد فائر بریگیڈ حکام کی جانب سے 5 گھنٹوں کی انتھک محنت کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔

متعلقہ عنوان :