Live Updates

عمران خان کابا ن کی مون کو خط ، برمی مسلمانوں کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار

بدھ 3 جون 2015 14:35

عمران خان کابا ن کی مون کو خط ، برمی مسلمانوں کی صورتحال پر گہری تشویش ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جون۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون کو خط لکھ کر میانمر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانیت کا قتل شرمناک ہے، اقوام متحدہ مسلمانوں کے تحفظ میں ناکام نظر آ رہی ہے، مہاجرین کا تحفظ اور آباد کاری کیلئے اقدامات کرے۔ بدھ کو تحریک انصاف کے چیئرمین نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون کو خط لکھ کر برما کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

خط کے متن میں کہا گیا کہ میانمر کی صورتحال تشویش کا ہے، انسانیت کا قتل شرمناک ہے، اقوام متحدہ میانمر کے مسلمانوں کے تحفظ میں ناکام نظر آ رہی ہے، مسلمان کھلے سمندر میں بے یارومددگار پڑے ہیں، اقوام متحدہ مہاجرین کا تحفظ اور آبادکاری کیلئے اقدامات کرے۔ عمران خان نے کہا کہ اقوام متحدہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکنے میں ناکام ہے۔ اقوام متحدہ آگے بڑھ کر مسلمانوں کی مدد کرے اور نسل کشی کو روکے، روہنگیا کے مسلمانوں پر ظلم و ستم کابل مذمت ہے اور اس پر اقوام متحدہ کی خاموشی شرمناک ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :