ڈی آئی خان : صوبائی وزیر مال علی امین گنڈا پور کی درخواست ضمانت منظور، کچھ دیر میں رہا کر دیا جائے گا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 3 جون 2015 12:35

ڈی آئی خان : صوبائی وزیر مال علی امین گنڈا پور کی درخواست ضمانت منظور، ..

ڈی آئی خان(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 03 جون 2015 ء): صوبائی وزیر مال علی امین گنڈا پور کو بیلٹ باکس توڑنے اور تشدد کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جس پر گذشتہ روز عدالت نے علی امین کو ایک روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا، آج علی امین کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے علی امین کی جانب سے دائر کی گئی درخواست ضمانت منظور کر لی، علی امین کو کچھ دیر میں رہا کر دیا جائے گا، جبکہ علی امین کی میڈیا سے گفتگو بھی متوقع ہے.