راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے خطاب، آئی ایس پی آر؛ پاکستان اور کشمیر لازم و ملزوم ہیں، ضربعضب کے ذرئعے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کر کے ہی دم لیں گے، آرمی چیف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 3 جون 2015 11:42

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے خطاب، ..

راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 03 جون 2015 ء) : آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے خطاب کیا ، اپنے خطاب میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کہ شہری علاقوں میں بھی دہشت گردوں کے خلاف کاروائیوں کی راہیں ہموار ہوئی ہیں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کسی پراکسی وار کے حق میں نہیں ہے اور نہ ہی کسی ملک کو یہ اجازت ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف پراکسی وار کرے.

(جاری ہے)

آررمی چیف کا کہنا تھا کہ ہم ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہیں ، ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے، ضرب عضب کے ذریعے سیاسی اور عسکری قیادت کی ہم آہنگی میں بہتری آئی ہے. آرمی چیف نے کہا کہ دشمن کو کسی بھی صورت شکست دینے کو تیار ہیں، ہمارا دشمن دہشت گردوں سے مل کر ہمیں عدم استحکا م کا شکار کرنا چاہتا ہے. علاوہ ازیں کشمیر سے متعلق جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا ایک نا مکمل ایجنڈا ہے، انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا لازم و ملزوم حصہ ہے، آرمی چیف نے کہا کہ میں ملک کی سلامتی اور امن و امان کے لیے دعاگو ہوں.