بنوں : ایف آر دو آبہ میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر شدت پسندوں کا حملہ، دہشتگردوں اور سکیورٹی فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ جاری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 3 جون 2015 11:12

بنوں :  ایف آر دو آبہ میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر شدت پسندوں کا حملہ، دہشتگردوں ..

بنوں(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 03 جون 2015 ء) : بنوں کے نیم قبائلی علاقہ ایف آر دو آبہ میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر شدت پسندوں نے حملہ کیا، جس کے بعد سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، سکیورٹی فورسز سے ملنے والی ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے میں ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوا ، تاہم سکیورٹی فورسز کی جوابی کاروائی میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی تعداد 3 بتائی گئی ہے، ذرائع کے مطابق فورسز کی جوابی کاروائی میں دہشت گرد علاقہ چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ ہلاک ساتھیوں کی لاشیں بھی ساتھ لے گئے .

متعلقہ عنوان :