Live Updates

نجم سیٹھی کی 35 پنکچر کی ٹیپ امریکی سیکورٹی ادارے کی جانب سے ریکارڈ کی گئی: ترجمان عمران خان نعیم الحق

muhammad ali محمد علی منگل 2 جون 2015 23:21

نجم سیٹھی کی 35 پنکچر کی ٹیپ امریکی سیکورٹی ادارے کی جانب سے ریکارڈ کی ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 2 جون 2015 ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے ترجمان نعیم الحق کا کہنا ہے کہ نجم سیٹھی کی 35 پنکچر کی ٹیپ امریکی سیکورٹی ادارے کی جانب سے ریکارڈ کی گئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کے ترجمان نعیم الحق نے انکشاف کیا ہے کہ پنجاب کے سابق نگران وزیر اعلی نجم سیٹھی کی 35 پنکچر کی آڈیو ٹیپ امریکی سیکورٹی ادارے کی جانب سے ریکارڈ کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

اس بات کی اطلاع امریکی سفیر کی جانب سے معروف مذہبی سکالر آغا مرتضی کو دی گئی تھی جس کے بعد انہوں نے اس بات کا تذکرہ تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے ایک رکن سے کیا تھا۔ بعد ازاں تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن کی جانب سے نعیم الحق کے سامنے اس بات کا تذکرہ کیا گیا جس کے بعد نعیم الحق کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اس معاملے سے متعلق پہلی مرتبہ بات کی گئی تھی۔ نعیم الحق کی جانب سے ٹوئیٹر پر اس معاملے کا انکشاف کیے جانے کے بعد تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اس بات ذکر عوام کےسامنے کردیا تھا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :