یمن کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس کل بلا لیا گیا

muhammad ali محمد علی منگل 2 جون 2015 23:04

نیویارک(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 2 جون 2015 ء) یمن کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس کل منعقد کیا جائے گا۔ عرب ٹی وی کی جانب سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق یمن کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس کل منعقد کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس سلامتی کونسل کے مستقل رکن روس کی جانب سے درخواست کرنے پر بلایا گیا ہے۔ اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

متعلقہ عنوان :