لوڈ شیڈنگ کے اوقات میں کمی کرکے عوام کو بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے، پشتونخواملی عوامی پارٹی

منگل 2 جون 2015 23:02

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جون۔2015ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ بیان میں کوئٹہ شہر میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کے اوقات میں کمی کرکے عوام کو بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں ، نوحصار سمنگلی ، نواں کلی ،خروٹ آباد ،پشتون باغ ، بروری ، ، اندرو ن شہر ، سیٹلائٹ ٹاؤن ، شیخان ، کلی عالم خان کاسی ، ہزارہ ٹاؤن ، بلیلی ، دیبہ ،جان محمد روڈ فیڈر ، تختانی بائی پاس ، سریاب ، ہزار گنجی ،پشتون آبادکے علاقوں میں واپڈ اکی جانب سے 18 گھنٹوں کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس کے باعث عوام میں شدیدغم وغصہ پایا جاتا ہے اور روزمرہ زندگی شدید متاثر ہورہی ہے ۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ واپڈا کے بعض افیسران و اہلکار اور ٹینکرز مافیا کی ملی بھگت سے شہر میں صاف پانی کی قلت میں بھی اضافہ ہوا ہے جو کہ انتہائی قابل مذمت ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ واپڈا کے جانب سے مہینے کے آخر میں اپنی ڈیوٹی صحیح طریقے سے سرانجام نہ دینے اور اپنی نااہلیت وغیر ذمہ داری پر پردہ ڈالنے کیلئے لوڈشیڈنگ کے اوقا ت میں اضافہ کردیا جاتا ہے اور کسی بھی وقت عوام پر تاریکی مسلط کردی جاتی ہے دوسری جانب کوئٹہ شہرکی بجلی کو شہر سے باہر کے علاقوں میں بھی ترسیل کی جارہی ہے اس باعث بھی کوئٹہ کے شہری بجلی سے محروم ہے ۔

بعض علاقوں میں بجلی کے وولٹیج میں شدید کمی پائی جاتی ہے جس سے گھریلو صارفین ،دکانداروں ،تاجروں اور دیگر صارفین کو شدید صورتحال کا سامنا ہے۔ بیان میں کہاگیا ہے کہ چند دنوں بعد ماہ رمضان شروع ہونیوالی ہے اور گرمی کی شدت میں بھی روز بروز اضافہ ہورہا ہے جو ایک تشویش ناک امر ہے واپڈا کے ذمہ داراعلیٰ حکام مذکورہ صورتحال کا جلد از جلد نوٹس لیں اور بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ عوام سکھ کا سانس لیں سکیں

متعلقہ عنوان :