برمامیں نہتے اور بے گناہ مسلمانوں کا وحشیانہ قتل عام امت مسلمہ کی نسل کشی کے مترادف ہے،میر تاج محمد رئیسانی

منگل 2 جون 2015 23:00

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جون۔2015ء) ممتاز قبائلی شخصیت میر تاج محمد رئیسانی نے اپنے بیان میں برمام میں نہتے مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و ستم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ برمامیں نہتے اور بے گناہ مسلمانوں کا وحشیانہ قتل عام امت مسلمہ کی نسل کشی کے مترادف ہے برما کے ظالم آشین ویراتھوکی درندگی اور وحشی پن کو روکنے والا کوئی نظر نہیں آتا ہے جبکہ دنیا میں امن کے ٹھیکیدار ،سلامتی کونسل،اقوام متحدہ سمیت دیگر ادارئے مسلمانوں کے قتل عام پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اور برمام میں ہزاروں کی تعداد میں مسلمان عورتوں،مردوں ،بچوں بوڑھوں کو زندہ ذبح کرکے ان کی نعشوں کی بے حرمتی نوجوان مسلمان لڑکیون کی عصمت دری نے ہلاکو خان اور ہٹلر کی تاریخ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے انہوں نے کہا کہ برما میں امت مسلمہ کی نسل کشی اور انسانیت سوز واقعات پر امریکہ سمیت اقوام متحدہ کی خاموشی تو معنی خیز ہے لیکن مسلم ممالک کی خاموشی بھی کافی سوالات کو جنم دئے رہا ہے انہوں نے کہا کہ بدقسمتی کے ساتھ برما کے مسلمانون کو پناہ دینے کے لیے بھی کوئی ملک تیار نہیں ہے جبکہ اسلامی ایٹمی ملک پاکستان کے حکمرانوں کی برما کے مسلمانوں کی مدد کرنے اور انہیں برما کے ظالم حکمران آشین ویراتھو کے چنگل سے آزاد کرانے کے سلسلے میں کوئی واضح موقف اور پالیسی بیان تک نہ آنا حکمرانون کی بے حسی کی علامت ہے انہون نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ برما کے مسلمانوں کو مزید قتل عام سے بچانے کے لیے او آئی سی کا اجلاس طلب کرکے برما کو مسلمانوں پر ہونے والے ظلم وستم سے روکا جائے

متعلقہ عنوان :