لوگوں کوحراست میں لینے کے لئے گھروں کے اندرپولیس گھس جاتی ہے،چادراورچاردیواری کاتقدس پامال کیاجاتاہے،جے یو آئی کو ئٹہ

منگل 2 جون 2015 23:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جون۔2015ء)جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیرمولاناولی محمدترابی ،مولاناعبدالحنان،حافظ قدرت اللہ لہڑی،رحیم الدین ایڈوکیٹ،عزیزاللہ پکتوی اورمولاناعبدالباقی شاکرنے خیری چوک اوربشیرباوڑی کے علاقوں پرگزشتہ رات پولیس کے چھاپے اوربے گناہ لوگوں کوحراست میں لینے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ جب بھی کوئی واقعہ پیش ہوتاہے تواس کے فورابعدانتظامیہ معروضی حالات کے پیش نظرمختلف علاقوں پررات کوچھاپے مارتی ہے،لوگوں کوحراست میں لینے کے لئے گھروں کے اندرپولیس گھس جاتی ہے،چادراورچاردیواری کاتقدس پامال کیاجاتاہے، انہوں نے کہاکہ انتظامیہ محض خانہ پری کے لئے لوگوں کوگرفتارکرکے تھانوں میں مطلوبہ تعدادپوری کرنے کے لئے ایک،دو دن کے لئے قیدکرتی ہے،معززشہریوں،سفیدریش لوگوں کی توہین کی جاتی ہے،لوگوں کے ساتھ براسلوک کیاجاتاہے انہوں نے کہاکہ جمعیت جمہوریت پریقین رکھتی ہے،صوبے کی سب سے بڑی دینی سیاسی جماعت ہے،جمعیت کے کارکنوں پرہاتھ ڈالنااورعام لوگوں کوحراست میں لیناانتظامیہ کی عادت بن چکی ہے،انہوں نے کہاکہ آئے روزمختلف علاقوں میں آپریشن کے نام پرلوگوں کوگرفتارکرنا،ذلیل کرنااوران سے رقم لیناانتظامیہ ساکھ متاثرکرتاہے انہوں نے کہاکہ پہلے بھی سی سی پی یوسے کہاتھاکہ محض خانہ پری کے لئے تھانوں میں مطلوبہ تعدادپوری کرنے کے لئے معززلوگوں کوحراست میں لیکرتھانوں میں بندکرناانتہائی غلط کام ہے انتظامیہ جرائم پیشہ عناصرکے خلاف بلاتفریق کارروائی کرے جمعیت کوئی رکاوٹ نہیں بنے گی لیکن آئے روزاس طرح معمول کے مطابق لوگوں کوتنگ کرناکاسلسلہ ترک کیاجائے بصورت دیگرجمعیت احتجاجی تحریک چلانے پرمجبورہوگی