ہم نے بلوچستان کوامن دیا،مزیدبہتری لانے کی کوشش کررہے ہیں ،مالک بلوچ

بلوچستان میں بیرونی عناصرملوث ہیں ،لیکن ہمیں اندرونی سیکورٹی کوبھی بہتربناناہوگا،ناراض بلوچوں کوقومی دھارے میں لانے سے مزیدبہتری آئے گی، نجی ٹی وی کو نٹرویو

منگل 2 جون 2015 22:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جون۔2015ء) وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ نے کہاہے کہ ہم نے بلوچستان کوامن دیااورمزیدبہتری لانے کی کوشش کررہے ہیں ،بلوچستان میں بیرونی عناصرملوث ہیں ،لیکن ہمیں اندرونی سیکورٹی کوبھی بہتربناناہوگا،ناراض بلوچوں کوقومی دھارے میں لانے سے مزیدبہتری آئے گی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویومیں عبدالمالک بلوچ نے کہاکہ صوبے میں امن وامان کی صورتحال کوبہتربنانے کیلئے تامم تراقدامات کئے جارہے ہیں ،مستونگ کاسانحہ افسوسناک ہے ،واقع میں ”را“ہویاکوئی اورملوث ہوہمیں اپنے اندرونی معاملات کوبہترکرناہوگااورداخلی صورتحال کوبہترکرناہوگا،بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال پہلے سے بہترہے ہم جتناسیکورٹی کوسخت کرسکتے ہیں کررہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ ناراض بلوچوں سے باالواسطہ رابطے ہیں ،ناراض بلوچوں کوقومی دھارے میں لانے سے حالات میں مزیدبہتری آئے گی ،ہم انہیں قائل کررہے ہیں کہ بلوچستان کے حقوق کیلئے لڑنے کاواحدراستہ جمہوریت ہے

متعلقہ عنوان :