ائیر چیف مارشل سہیل امان کی چین کی سنٹرل ملٹری کمیشن کے جنرل فین چینگ لونگ سے اہم ملاقات

muhammad ali محمد علی منگل 2 جون 2015 22:48

راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 2 جون 2015 ء) ائیر چیف مارشل سہیل امان کی جانب سے چین کی سنٹرل ملٹری کمیشن کے جنرل فین چینگ لونگ سے اہم ملاقات کی گئی ہے۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق ائیر چیف مارشل سہیل امان اور چین کی سنٹرل ملٹری کمیشن کے جنرل فین چینگ لونگ سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین اسٹریٹیجک تعاون بڑھانے اور پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں ممالک کے مابین فوجی تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق طے پایا ہے۔ ائیر چیف کی جانب سے جنوبی ایشیائی امور کے چینی نائب وزیر لوچیان چاوَ سے بھی ملاقات کی گئی۔ اس موقع پر ائیر چیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فضائیہ دہشت گردوں کی ٹھکانے تباہ کرنے میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔اس موقع پر چینی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستانی کی ترقی کیلئے اقتصادی راہداری سمیت ہر اقدام کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :