`اب حکومت ہشت گردوں کیخلاف بلاتفریق کارروائی کرے،محمدصادق عمرانی

سانحہ مستونگ کے بعدحکومت اوراپوزیشن جماعتوں نے یک آوازہوکردہشت گردی کیخلاف متحدہوگئے، اے اوربی ایریا اورنوگوایریاکافرق ختم کرکے حکومتی رٹ قائم کی جائے ،خصوصی بات چیت

منگل 2 جون 2015 22:46

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جون۔2015ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدرمیرمحمدصادق عمرانی نے کہاہے کہ اب حکومت کوچاہئے کہ دہشت گردوں کیخلاف بلاتفریق کارروائی کرے سانحہ مستونگ کے بعدحکومت اوراپوزیشن جماعتوں نے یک آوازہوکردہشت گردی کیخلاف متحدہوگئے اے اوربی ایریا اورنوگوایریاکافرق ختم کرکے حکومتی رٹ قائم کی جائے ان خیالات کااظہارانہوں نے سے بات چیت کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ سانحہ مستونگ کے بعدحکومت نے آل پارٹیزکانفرنس بلائی تھی جن میں پہلی مرتبہ حکومت اوراپوزیشن جماعتیں یک آوازہوکردہشت گردی کیخلاف متفق ہوئے پیپلزپارٹی نے اے پی سی میں تجاویز دی کہ دہشتت گردی کے حوالے سے ایک قانون بنایاجائے جس میں تمام دہشت گردوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی ہونی چاہئے انہوں نے کہاکہ صوبے کے اکثرعلاقوں میں نوگوایریاعلاقے موجود ہیں جس میں حکومتی رٹ نہ ہونے کے برابرہے بلوچستان کے زرعی علاقہ چھترمیں بالکل نوگوایریاہے انہوں نے کہاکہ صوبے میں اس وقت بے روزگاری کے خاتمے بجلی کی فراہمی،امن وامان کی بحالی اورترقی کی ضرورت ہے سانحہ مستونگ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے اس وقت واقعہ میں بین الاقوامی قوتوں کاہاتھ ہے کیونکہ ان کو گوادرکاشغراقتصادری راہداری جیساعظیم منصوبہ ہضم نہیں ہورہاکیونکہ اس منصوبے سے بلوچستان اورصوبے کے عوام ترقی کریگاانہوں نے کہاکہ تمام سیاسی جماعتوں نے حکومت اورسیکورٹی اداروں کاساتھ دیتے ہوئے یقین دلایاکہ اب وہ دہشت گردوں کیخلاف بھرپورکارروائی کرے ہم ان کے ساتھ ہے ۔

(جاری ہے)

کیونکہ اب حکومت کوچاہئے کہ وہ امن وامان کی صورتحال پرسنجیدگی کامظاہرہ کرے اس وقت تمام قومی شاہراہیں امن وامان کے حوالے سے غیرمحفوظ ہے اورحکومت رٹ نہ ہونے کے برابرہے سانحہ مستونگ کے بعدحکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ حالات کوکنٹرول کرنے کیلئے صوبے کے تمام قومی شاہراہوں کومحفوظ بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائیں