حافظ حمداﷲ کے بیٹے کی شادی میں فائرنگ ،قبائلی سربراہ حاجی خدائے میر کا بچہ شدید زخمی ،کامیاب آپریشن کے بعد پاؤں میں لگی نکال لی گئی

منگل 2 جون 2015 22:42

چمن ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جون۔2015ء ) چمن جے یو آئی (ف)کے سینٹر حافظ حمداﷲ کے بیٹے کی شادی میں فائرنگ ،قبائلی سربراہ حاجی خدائے میر خان ملیزئی اور ایک بچہ شدید زخمی ،کامیاب آپریشن کے بعد پاوٗ میں لگی نکال لی گئی ۔حالت خطرے سے باہر ہے گھر منتقل کردیا گیا ،نوجوان نے فائرنگ کرتے ہوئے کلاشکوف ہاتھ سے پسل گئی جس کے باعث واقع پیش آیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی (ف)کے سینٹر حافظ حمداﷲ کے بیٹے کی شادی میں فائرنگ کے باعث قبائلی سربراہ حاجی خدائے میر خان ملیزئی اور ایک بچہ شدید زخمی ہوئیں جن کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ سہول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں کامیاب آپریشن کے بعد پاوٗ میں لگی گولی نکال لی گئی ۔ایم ایس سہول ہسپتال ڈاکٹر اختر کے مطابق قبائلی سربراہ حاجی خدائے میر خان کی حالت خطرے سے باہر ہے اور ان کوگھر منتقل کردیا گیا ہے جبکہ شادی میں موجود نصیب اﷲ نامی شخص نے بتایا کہ نکاح بندی کے بعد جیسے ہی دعا ختم ہوئی تو ایک نوجوان نے فائرنگ کرتے ہوئے کلاشکوف ہاتھ سے پسل گئی جس کے باعث واقع پیش آیا تاہم واقعے میں زخمی دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے

متعلقہ عنوان :