سی ڈی اے اسلام آباد میں صفائی کیلئے نئی جدید مشینری شامل کرے گا

چےئرمین سی ڈی اے معروف افضل کا سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ کی مشینری کا معائنہ

منگل 2 جون 2015 22:35

اسلام آباد ۔ 02 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جون۔2015ء) سی ڈی اے نے ا پنے سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ کی مو جودہ مشینری اور صفائی کے دیگر آلات کو دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ضروری مرمت کر کے سینی ٹیشین فلیٹ کو نئی جہد دی ہے۔ اپ گریڈ کی جانے والی یہ مشینری اگلے ہفتے سے اسلام آباد میں صفائی کے جدید اور سائنٹفک انداز سے کام کرنا شروع کر دے گی جبکہ نئی جدید مشینری سے سینی ٹیشن فلیٹ میں مزید اضا فہ بھی ہو جائے گا۔

نئی شا مل کی جانے والی مشینری میں 13ویسٹ کمپیکٹرز ، 11سکپ لفٹرز، 6ڈمپ ٹرک، 6مکینکل سویپرز، 20ٹریکٹر ٹرالیاں اور 8ٹریکٹر بکٹس کو اسلام آباد میں بڑھتی ہوئی صفائی کی ضروریات کے پیش نظر سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ چےئرمین سی ڈی اے معروف افضل نے سی ڈے کے ممبر ایڈمنسٹریشن و اسٹیٹ عا مر علی احمد کے ہمراہ سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ کی مشینری کا کنونشن سنٹر میں معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سی ڈی اے کے سینئر افسران کے علاوہ ڈی جی سوک مینجمنٹ اور سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ کے افسران بھی موجود تھے۔ چےئرمین سی ڈی اے کو بتا یا گیا کہ 13 ویسٹ کمپیٹرز کے اضا فے کا ساتھ سینیٹیشن ڈائریکٹوریٹ میں ویسٹ کمپیکٹرز کی تعداد 17ہوگئی ہے جو کہ اکٹھے کئے جانے والے کوڑے کی ڈمپنگ سائٹ تک ترسیل میں مدگار ثا بت ہوگا۔انہیں بتا یا کہ گیارہ مزید نئے سکپ لفٹرز کی تعداد کے ساتھ سکپ لفٹرز کی تعداد13 ہوگئی ہے جواسلام آباد کے مختلف علا قوں میں رکھی گئی کوڑے کی بڑی ٹرا لیوں کو ڈمپنگ سائٹ تک پہنچانے میں نہ صرف موثر ثا بت ہوگی بلکہ وقت کی بھی بچت ہو گی۔

چےئرمین سی ڈی اے کو بتایا گیا کہ 6مزید ڈمپنگ ٹرکوں کے اضا فے کے ساتھ شہر سے عما رتی اور دوسرے ملبے کوبر وقت ٹھکا نے لگانے میں مدد ملے گی۔ اسلام آباد میں صفائی کے نظام کو جدید بنانے کیلئے 6نئے مکینکل سویپرز کا اضا فہ کیا گیا ہے ان مکینکل سویپرز کے ذریعے اسلام آبادکے سیکٹر G-6, G-7,G-8, G-9, G-10اورI-10میں مکینکل سویپنگ کی جائے گی۔ انہیں بتایا گیا کہ عر صہ دراز سے خراب مکینیکل سویپر کو مرمت کے بعد فعال کر کے اسلام آباد کی اہم شاہراؤں پر مکینکل سویپنگ کا آغاز بھی کیا ہوا ہے جن کے باعث ایونیوز کو صاف ستھرا رکھا جا رہا ہے۔

انہیں بتا یا گیا کہ نئی شا مل کی جانے والی مشینری میں سی ڈی اے کے دیگر شعبوں کی وہ گا ڑیاں بھی شامل ہیں جوخراب اور نا کارہ تھیں اور ان کو نیلام کرنے کی سفارش کر دی گئی تھی تاہم مرمت اور ان میں تبدیلیاں کرنے اور معمولی اخراجات کے بعد اپ گریڈ کر کے انہیں سینی ٹیشن کی آپریشنل گاڑیوں میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ انہیں بتایا گیا کہ نئی شا مل کی جانے والی ہر گا ڑی کا اپنا سیریل نمبر ہو گا اور اس پر صفائی کی آگا ہی سے متعلق سلوگن بھی تحریرکئے جائیں گے، انہیں بتا یا گیا کہ سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ میں بائیو میٹرک حا ضری شروع کرنے کے علا وہ سٹاف کے لئے یونیفارم لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

ممبر ایڈمنسٹریشن و اسٹیٹ عا مر علی احمد نے کہا کہ نئی مشینری کے اضا فے سے شہر کی صفائی میں خا طر خواہ اضا فہ ہوگا اورآئندہ چند روز میں وا ضح بہتری نظر آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی صفائی کو برقرا رکھنے اور اس میں بہتری لانے کیلئے سی ڈی اے اپنے تمام دستیاب وسائل کو برؤے کا ر لارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :