خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات صوبائی حکومت نے نہیں، سپریم کورٹ کے حکم پر کرائے گئے ہیں، خیبرپختونخوا میں بلدیاتی ”سلیکشن“ نے صوبائی حکومت کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے

مسلم لیگ (ن )کے رہنما طلال چوہدری کی ذرائع ابلاغ سے بات چیت

منگل 2 جون 2015 22:34

اسلام آباد ۔ 02 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جون۔2015ء) مسلم لیگ (ن )کے رہنما طلال چوہدری نے کہاہے کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات صوبائی حکومت نے نہیں بلکہ سپریم کورٹ کے حکم پر کرائے گئے ہیں، عمران خان اس حوالے سے جھوٹ نہ بولیں، اگرانہوں نے انتخابات کرانے ہوتے تووعدے کے مطابق 90 روزکے اندرکرادیتے، پی ٹی آئی نے توخود بلدیاتی انتخابات موخرکرانے کیلئے پارلیمنٹ میں دوبارقراردادیں پیش کیں، خیبرپختونخوا میں بلدیاتی ”سلیکشن“ نے صوبائی حکومت کی کارکردگی کا پول کھول دیاہے۔

منگل کویہاں جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کی کارروائی کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کہ پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں خونی انتخابات کرائے ہیں جہاں فائرنگ اور تشددکے متعدد واقعات پیش آئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 2013 ء کے انتخابات خیبرپختونخوا میں بلدیاتی ”سلیکشن“ سے ہزارگنا بہترتھے، ان بلدباتی انتخابات نے صوبائی حکومت کی کارکردگی کا پول کھول دیاہے جہا ں پی ٹی آئی کے وزیرخود بیلٹ باکس اٹھاکربھاگ رہے تھے جبکہ آئی جی خیپرپختونخوا نے خود امن وامان میں ناکامی تسلیم کی ہے۔

طلال چوہدری نے کہاکہ بلدیاتی الیکشن میں صوبائی حکومت نے جوعملہ الیکشن پرلگایا اس نے خود اپنی نالائقی کااعتراف کیاہے ایک ایسی حکومت جہاں کاآئی جی خود امن وامان میں ناکامی کوتسلیم کرے ، جس کاوزیربیلٹ پیپرزباکس اٹھاکرپھاگ نکلے اورسرکاری ملازمیں اس کے کنٹرول میں نہ ہوں توکیاایسے نالائق وزیراعلٰی کوحکمرانی کرنے کاحق حاصل ہے؟ میں عمران خان سے کہتاہوں کہ وہ پہلے اپنے وزیراعلٰی کوفارغ کریں جوکہتے ہیں کہ بلدیاتی انتخابات کے دورا ن جوکچھ ہوا وہ اس کی ذمہ داری نہیں تھی۔ طلال چوہدری نے کہاکہ کوئی بھی ایساموقع ہووزیراعلٰی کہتے ہیں کہ میری ذمہ داری نہیں، وہ سچ ہی توکہتاہے کہ وہ کمزورآدمی ہے جواپنی ذمہ داری پوری نہیں کرسکتا۔