سندھ حکومت کا غباروں میں کیمرے لگا کر کراچی کی نگرانی کرنے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی منگل 2 جون 2015 22:31

سندھ حکومت کا غباروں میں کیمرے لگا کر کراچی کی نگرانی کرنے کا فیصلہ

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 2 جون 2015 ء) سندھ میں امن و امان سے متعلق اجلاس ہونے والے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کی زیر صدارت سندھ میں امن و امان کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں آئی جی سندھ کی جانب سے وزیر اعلی سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ وزیر اعلی کی جانب سے کی گئی ہدایت پر ضروری آلات کی فہرست جی ایچ کیو بھیج دی گئی تھی جس کے جواب میں آرمی چیف نے سندھ پولیس کو 500 رائفلیں بھجوائی ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ غباروں میں کیمرے لگا کر کراچی کی نگرانی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :