آتش بازی کاسامان رکھنے والے7افرادکے خلاف مقدمات درج

منگل 2 جون 2015 22:26

ملتان ۔2 جون(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جون۔2015ء) ملتان پولیس نے سامان آتش بازی رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے7افرادکے خلاف مقدمات درج کرلئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تھانہ کپ نے ملزمان ضیاء اور شاہد سے،پولیس تھانہ بستی ملوک نے ملزم سجاد سے جبکہ پولیس تھانہ سٹی شجاعباد نے ملزمان جاوید ،راحیل ،ندیم اور کامران سے بڑی مقدار میں سامان آتش بازی برآمد کر کے مقدمات درج کرلیے۔