گوجرانوالہ آرٹس کونسل کے زیر اہتما م پتلی تماشہ اور میجک شو 5 جون کو ہو گا

منگل 2 جون 2015 22:24

گوجرانوالہ ۔2 جون(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جون۔2015ء) گوجرانوالہ آرٹس کونسل کے زیر اہتمام بچوں اور فیملیز کے لئے پتلی تماشہ اور میجک شو جمعہ مورخہ 5 جون 2015کو آرٹس کونسل ہال واقع کمشنر آفس میں دوپہر 3 بجے منعقد ہو گا جس میں تفریحی اور اصلاحی پروگرامز پیش کئے جائیں گے جس میں دہشتگردی کے خلاف آگاہی فراہم کی جائے گی۔

(جاری ہے)

یہ پروگرام بالکل مفت پیش کیا جائے گا جس کے دعوت نامے آرٹس کونسل ،کمشنر آفس کمرہ نمبر65-67 سے دستیاب ہیں۔

پتلی تماشہ و میجک شو گوجرانوالہ آرٹس کونسل اور J.B چلڈرن تھیٹر کی مشترکہ پیشکش ہے اور یہ پروگرام لاثانی نیچرل پروڈکٹس بنانے والے ادارے کے تعاون سے بچوں اور فیملیز کے لئے فری پیش کیا جائے گا۔یہ پروگرام فمیلیز اور خصوصاً بچوں کا پسندیدہ ہے جو پچھلے کئی ہفتوں سے کامیابی سے پیش کیا جا رہا ہے۔