دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان مذاکرات کیلئے ڈیڈ لاک ختم ہونا چاہیے ‘بھارتی وزیر اعظم

منگل 2 جون 2015 13:39

دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان مذاکرات کیلئے ڈیڈ لاک ختم ہونا چاہیے ‘بھارتی ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جون۔2015ء) بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے کہاہے کہ دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان مذاکرات کیلئے ڈیڈ لاک ختم ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں نریندر مودی نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی خواہش رکھتا ہوں، انہوں نے کہاکہ تشدد کسی قوم کے حق میں نہیں اور اس کا فائدہ نہ پاکستان کو ہے اورنہ ہی بھارت کو جب کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک بھی ختم ہونا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :