اسلام آباد :اقوام متحدہ ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) نے معذرت کر لی، پاکستان کا مکمل نقشہ ویب سائٹ پر آویزاں کر دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 2 جون 2015 13:01

اسلام آباد :اقوام متحدہ ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی)  نے معذرت کر لی، ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 02 جون 2015 ء) : وزارت موسمیاتی تغیرات نے اقوام متحدہ ترقیاتی پروگرام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وضاحت طلب کی تھی جس پر یو این ڈی پی نے معذرت کرتے ہوئے ویب سائٹ پر پاکستان کا مکمل نقشہ آویزاں کر دیا ہے جس میں بھارت میں موجود مقبو ضہ کشمیر کو بھی پاکستان کا حصہ تسلیم کر لیا ہے، مقامی اخبار کے مطابق پہلی موسمیاتی اخراجات اور ادارہ جاتی جائزہ (سی پی ای آئی آر) رپورٹ کے اجرا کے موقع پر حاضرین میں پمفلٹ منقسم ہوئے جن میں بھارت کے زیر تسلط کشمیر پاکستان کا حصہ نہیں تھا، اس غلطی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزارت موسمیاتی تغیرات نے یو این ڈی پی کو نہ صرف وزارت کے خدشات سے آگاہ کیا جبکہ یو این ڈی پی کو کچھ امر پر فوری جواب دینے کا کہا گیا جن میں یو این ڈی پی سے پوچھا گیا کہ پمفلٹ پر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا نا مکمل نقشہ کیوں چھاپا گیا؟؟ کیا سد سے متعلق حکومت یا وزارت موسمیاتی تغیرات سے کوئی اجازت لی گئی، جس کے بعد اس خط کے جواب میں پاکستان میں اقوام متحدی ترقیاتی پروگرام کے دفتر سے وزارت موسمیاتی تغیرات کو بھیجی گئی ایک ای میل میں بتایا گیا کہ یو این ڈی پی نے ہمیشہ وہی نقشہ استعمال کیا ہے کو حکومت پاکستان کرتی آئی ہے، جبکہ پمفلٹ پر موجود نقشے میں موجود مقبوضہ کشمیر کے حصے میں استعمال کیا جانے والا رنگ اور پس منظر میں موجود رنگ ایک جیسے ہونے کے باعث امتزاج کا شکار ہو گئے، او یہی وجہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر کا علاقہ واضح نہیں ہو سکا، انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ نقشے سے خطے کا مکمل غائب ہو جانا غیر ارادی طور پر ہوا ہے، جس پر یو این ڈی پی نے غلطی کو فوری طور پر درست کرتے ہوئے اپنی ویب سائٹ پر پاکستان کا مکمل نقشہ آویزاں کر دیا، اور مزید کہا کہ موسمیاتی اخراجات اور ادارہ جاتی جائزہ (سی پی ای آئی آر) کی تیاری اقوام متحدہ ترقیاتی پروگرام اور وزارت موسمیاتی تغیرات نے مشترکہ طور پر کی تھی، انہوں نے بتایا کہ رپورٹ سے حاصل کردا اعداد و شمار کو پمفلٹ اور فلائرز پر منتقل کیا گیا اور اب فلائر یا پمفلٹ پاکستان کے ریاستی نشان اور علامت کے بغیر ویب سائٹ پر آویزاں ہے جبکہ یو این ڈی پی نے حکومت پاکستان کو در پیش پریشانی کے لیے معذرت بھی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :