بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی رواں برس اسرائیل کا دورہ کریں گے

دورہ اسرائیل دونوں ممالک کی رضامندی سے ہو گا ، بھارتی وزیر خارجہ

پیر 1 جون 2015 18:18

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جون۔2015ء) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی رواں برس اسرائیل کا دورہ کریں گے تاہم ان کے دورے سے متعلق حمتی تاریخ طے ہونا باقی یہ ۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ نے پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا تاریخی دورہ اسرائیل رواں برس جولائی کے بعد ہو سکتا ہے اسی دوران ایک بھارتی وفد بھی اسرائیل کا دورہ کرے گا ۔

(جاری ہے)

دونوں ممالک کے درمیان 23 برس سے سفارتی تعلقات قائم ہیں اور انسداد دہشت گردی ، دفاع ، زراعت ، پانی اور توانائی سمیت مختلف شعبوں دونوں کے درمیان قریبی تعاون ہے ۔ لیکن بھارت کے کسی بھی صدر اور وزیر اعظم نے اسرائیل کا دورہ نہیں کیا ۔ بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ اگرچہ وزیر اعظم کے دورہ اسرائیل جولائی کے بعد ہو گا تاہم دورے کی حتمی تاریخ کا فیصلہ دونوں ممالک کی رضامندی سے ہوگا ۔ واضح رہے کہ 2000 کی حکمران جماعت کے بھارتی وزیر خارجہ جسونت سنگھ اسرائیل کا دورہ کرنے والے پہلے بھارتی حکومتی عہدیدار تھے ۔

متعلقہ عنوان :