مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی رانا شمشاد قاتلانہ حملے میں بیٹے سمیت جاں بحق

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 31 مئی 2015 20:51

مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی رانا شمشاد قاتلانہ حملے میں بیٹے سمیت ..

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31 مئی۔2015ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی رانا شمشاد پر قاتلانہ حملہ، ایم پی اے بیٹے سمیت جاں بحق، تفصیلات کے مطابق کامونکی کے علاقہ میں رکن پنجاب اسمبلی رانا شمشاد اپنے بیٹے کے ہمراہ فارم ہاوٴس سے واپس گھر جا رہے تھے کہ راجہ بلھے علاقہ کے قریب کار سواروں نے ان پر فائرنگ کر دی ، فائرنگ میں رکن صوبائی اسمبلی اور ان کے بیٹا موقع پر جاں بحق جبکہ کار سوار فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

(جاری ہے)

رانا شمشاد پی پی 100 گوجرانوالہ سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے۔یاد رہے کہ رانا شمشاد صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بھی رہے ۔