خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی نے ضلع کونسل کی134نشستیں جیت لیں
فہد شبیر اتوار 31 مئی 2015 18:32
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31مئی۔2015ء)خیبرپختونخوامیں بلدیاتی انتخابات کے غیرسرکاری نتائج کے مطابق ضلع کونسل کی کل 978نشستوں میں سے پاکستان تحریک انصاف 134سیٹیں جیت کر سب سے آگے ہے ۔غیر سرکاری نتائج کے مطابق اب تک ضلع کونسل کی 462نشستوں کے نتائج کا اعلان ہوچکا ہے۔نتائج کے مطابق آزادہ امیدواردوسرے نمبر پر ہیں جنہوں اب تک 82 سیٹیں اپنے نام کرلی ہیں جبکہ تیسرے نمبر جمعیت علما اسلام ہے، جس نے 65نشستیں حاصل کرلی ہیں ۔
ن لیگ 54 ،جماعت اسلامی 51جیتنے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات میں اب تک کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کو ضلع کونسل پر واضح برتری حاصل ہے۔خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے بعد غیر سرکاری نتائج کی آمد کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔(جاری ہے)
اب تک کے نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 134نشستیں حاصل کرکے آگے ہے جبکہ جمعیت علما اسلام ،جماعت اسلامی ،عوامی نیشنل پارٹی ،ن لیگ کے بھی کافی امیدوار کامیاب ہوگئے ہیں ۔
تاہم پیپلز پارٹی کی وہی پوزیشن رہی جو عام انتخابات میں تھی۔ پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں جیتنے والے امیدوار اور انکے حامی اپنی فتح کا جشن منارہے ہیں۔جبکہ ہارنے والوں کو شکایت ہے کہ انتخابات شفاف نہیں تھے صوبائی حکومت انتخابات کے انتظامات اور نتائج پر مطمئن دکھائی دے رہی ہے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.