ڈیرہ اسماعیل خان میں صوبائی وزیرعلی امین گنڈاپور بیلٹ باکسز لیجاتے ہوئے پکڑے گئے ،مقدمہ درج ، ڈی پی اونے 3 گھنٹے تک محصور رہنے والے علی امین گنڈا پور کی مشتعل مظاہرین سے جان بچائی
اتوار 31 مئی 2015 14:44
ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 مئی۔2015ء): پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی وزیر علی امین گنڈا پور کے خلاف پولنگ عملے اور پولیس اہلکاروں پر تشدد اور فائرنگ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر علی امین گنڈاپور اپنے محافظوں کے ہمرا ڈیرہ اسماعیل خان میں یو سی ہمت کے پولنگ اسٹیشن میں گھس گئے اور بیلٹ باکسز ساتھ لے جانے کی کوشش کی لیکن مقامی افراد نے ان کی گاڑی کا گھیراوٴ کرلیا، مقامی افراد سے جان چھڑانے کیلئے علی امین گنڈاپور کے محافظوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی ہوگئی، خاتون کے زخمی ہونے کے بعد مقامی افراد مزید مشتعل ہو گئے اور صوبائی وزیر کی گاڑی کے شیشے توڑ دیئے تاہم مقامی قبائلی افراد نے مداخلت کر کے مشتعل افراد کی جانب سے علی امین گنڈاپور کی گاڑی کو نذر آتش ہونے سے بچایا۔
(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
نئے تعینات ایم ایس حضرات کو ہسپتالوں میں پیشنٹ کیئر مینجمنٹ کو بہتر بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا
-
فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کر رہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری
-
بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ
-
افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنیوالے افغان دہشتگرد کے ہوشروبا انکشافات
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہائوس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
فتنہ پارٹی بشری بی بی کی صحت سے متعلق پراپیگنڈہ کر رہی ہے ، عظمی بخاری
-
سرگودھا کے قصبہ بھلوال شہر سے 25 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا گیا
-
چیچہ وطنی کے علاقہ اقبالنگر میں خاوند نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.