برما میں مسلمانوں پر ہونیوالے ظلم کیخلاف پاکستان سمیت عالم اسلام کے حکمرانوں کو آواز اٹھانا ہوگی‘ پیر علامہ عرفان مشہدی

اتوار 31 مئی 2015 14:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 مئی۔2015ء) مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان نے کہا ہے کہ عالمی استعماری طاقتیں اپنے ایجنٹوں کے ذریعے عالم اسلام کو کمزور کرنے ،اتحاد و یگانگت کو پارہ پارہ کرنے اور نفرت و تفریق پیدا کرنے کے لیے کوشاں ہیں ، نظام مصطفےٰﷺ کے نفاذ کے راستے میں قادیانی گروہ رکاوٹ بنا ہوا ہے،295cکے خلافقادیانیوں کی ہر سازچ ناکام بنادیں گے۔

برما میں مسلمانوں پر ہونے والے ظلم اور بربریت کے خلاف پاکستان سمیت عالم اسلام کے حکمرانوں کو آواز اٹھانا ہوگی دمام میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز مرکزی جماعت اہلسنت کے ناظم اعلیٰ پیر علامہ عرفان مشہدی موسوی نے ”حضرت سید نا عثمان مروندی کے سالانہ عرس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر علامہ فاروق ضیائی،حکیم محمد سرور حسینزاہد نقشبندی،میاں صلاح الدین سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔

علامہ عرفان مشہدی نے مزید کہا کہ وطن عزیز کے حصول کا اصل مقصد نظا م مصطفےٰﷺکا نفاذ ہے جسے قوم نے فراموش کردیا ہے اگر آج بھی ہم اپنا بھولا ہوا سبق یاد کرکے وطن عزیز میں نظام مصطفےٰﷺ کا نفاذ کردیں تو ہمارے تمام دکھوں کا مداوا ہو سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :