الیکشن کمیشن کی غلطیوں نے امیدواروں کو چکرا دیا،اکثر بیلٹ پیپروں پر امیدواروں کے نشانات موجود ہی نہ تھے

اتوار 31 مئی 2015 00:16

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مئی۔2015ء) الیکشن کمیشن کی غلطیوں نے امیدواروں کو چکرا دیا ۔ اکثر بیلٹ پیپروں پر انتخابی امیدواروں کے نشانات موجود ہی نہ تھے ۔ یونین کونسل درگئی میں جماعت اسلامی کا انتخابی نشان تحریک انصاف کو الاٹ کیا گیا جس پر ضلع کونسل کے انتخابات ملتوی کئے گئے ۔ اے این پی کا الیکشن کمیشن کے خلاف چارسدہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی غلطیوں نے ضلع بھر میں انتخابی امیدوار وں کو چکرا دیا ۔

(جاری ہے)

بیشتر پولنگ سٹیشنوں میں بیلٹ پیپر ز پر انتخابی امیدواروں کے نشانات ہی موجود نہ تھے جبکہ اکثر پولنگ سٹیشن میں 12بجے تک پولنگ کا آغاز نہ ہو سکا ۔ درگئی میں ضلع کونسل کے بیلٹ پیپرز غلط چھاپنے کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی نے چارسدہ پریس کلب کے سامنے زبر دست احتجاجی مظاہرہ کیا اور الیکشن کمیشن کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ۔ ضلع بھر کے مختلف پولنگ سٹیشنوں پر ا میدوار ایک دوسرے پر دھاندلی کے الزامات لگاتے رہے ۔ شیر پاؤ میں ہزاروں کی تعداد میں جعلی بیلٹ پیپرز برآمد ہوئے مگر پولیس نے کوئی کاروائی نہ کی ۔

متعلقہ عنوان :