Live Updates

خیبر پختونخواہ بلدیاتی انتخابات، نتائج کے آنے کا سلسلہ جاری، تحریک انصاف برتری حاصل کیے ہوئے۔ اپ ڈیٹ 3

muhammad ali محمد علی ہفتہ 30 مئی 2015 23:45

خیبر پختونخواہ بلدیاتی انتخابات، نتائج کے آنے کا سلسلہ جاری، تحریک ..
پشاور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 مئی 2015 ء) خیبر پختونخواہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے نتائج کے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

اب تک موصول ہونے والے نتائج کے مطابق صوبے کی 978 ضلعی نشستوں پر سے 91 نشستوں کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج سامنے آچکے ہیں۔

اب تک موصول ہونے والے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف 27 نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے برتری حاصل کیے ہوئے ہے جبکہ آزاد امیدواروں نے 18 نشستوں پر، پیپلز پارٹی نے 7 نشستوں پر ، مسلم لیگ ن نے 3 نشستوں پر، اے این پی نے 14 نشستوں پر جمیعت علماء اسلام نے 13نشستوں پر جبکہ جماعت اسلامی نے 7 نشست پر کامیابی حاصل کی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات