Live Updates

الیکشن کمیشن عمران خان اور وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کیخلاف کاروائی کرے: آصف زرداری

muhammad ali محمد علی ہفتہ 30 مئی 2015 22:50

الیکشن کمیشن عمران خان اور وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کیخلاف ..
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 مئی 2015 ء) پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری کی جانب سے کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن عمران خان اور وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کیخلاف کاروائی کرے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ میں دس برس بعد ہونے والےبلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ آج دنیا نے عمران خان کے دھاندلی کرنے کے طریقہ کار کو دیکھا لیا ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت نے بلدیاتی انتخابات سے صرف 2 روز قبل پیپلز پارٹی کے سابق وزیر کو گرفتار کیا جو کہ قبل از انتخابات دھاندلی ہے۔ آصف علی زرداری نے الیکشن کمیشن سے عمران خان اور وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کیخلاف کاروائی کرنے کی اپیل کی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات