منی ایکس چینج کمپنیوں کے نمائندوں کی جانب سے گورنر اسٹیٹ بینک سے اہم ملاقات

muhammad ali محمد علی ہفتہ 30 مئی 2015 22:43

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 مئی 2015 ء) منی ایکس چینج کمپنیوں کے نمائندوں کی جانب سے گورنر اسٹیٹ بینک سے اہم ملاقات کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق منی ایکس چینج کمپنیوں کے نمائندوں کے وفد کی جانب سے گورنر اسٹیٹ بینک سے ڈالر کی قدر میں اضافے کے حوالے سے اہم ملاقات کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ملاقات کے بعد جنرل سیکرٹری ای سی اے پی ظفر پراچہ کا کہنا تھا کہ گورنر اسٹیٹ بینک کی جانب سے دلائی گئی یقین دہانی کے بعد ڈالر کی قدر میں کمی آئی ہے۔ ڈالر کی قدر میں 104 روپے 20 پیسے سے 103 روپے 20 پیسے کی کمی آئی ہے۔ ظفر پراچہ کا کہنا تھا کہ گورنر اسٹیٹ بینک نے یقین دلایا ہے کہ اسٹیٹ بنک کی جانب سے ڈالر وافر مقدار میں فراہم کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :