فیصل آباد ، ترقیاتی ادارہ کے برطرف گیارہ ملازمین ملازمین کو عدالت نے بحا ل کردیا، سابقہ واجبات کی ادائیگی کا حکم

ہفتہ 30 مئی 2015 22:36

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) پنجاب لیبر کورٹ فیصل آباد کے جج محمود احمد شاکر نے فیصل آباد کے ترقیاتی ادارہ کے گیارہ ملازمین جن کو 2001 ء میں بغیر کسی وجہ سے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے ملازمت سے برطرف کردیا گیا تھا۔ عدالت نے اس مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے برطرف ملازمین کو بحال کر تے ہوئے سابقہ واجبات کی ادائیگی کا حکم جاری کیا ہے ۔

کے مطابق فیصل آباد ترقیاتی ادارہ کے ڈائریکٹر جنرل نے بغیر وجہ بتائے یونین میں حصہ لینے کی پاداش میں گیارہ ملازمین کو برطرف کردیا تھا۔

(جاری ہے)

چنانچہ ملازمین نے اپنی بحالی کیلئے پنجاب لیبر کورٹ فیصل آباد میں دائر کیا جس کا چودہ سال بعد عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ایف ڈے کو حکم دیا ہے کہ ان ملازمین کو سابقہ واجبات کے ساتھ فوری طور پر بحال کیا جائے۔

یہ امر قابل ذکر ہے ان ملازمین میں سے مقدمہ کی سماعت کے دوران دو ملازمین لیاقت محمود اور عبدالعزیز انتقال کر چکے ہیں جبکہ چار ملازمین پرویز احمد خان‘ محمد اکرم‘ سعید احمد اور منور حسین اپنی ساٹھ سال کی عمر مقدمہ کے دوران ہی پوری کر چکے ہیں۔ اب اس فیصلے کے بعد بقایا پانچ ملازمین ملازمت کرنے کے حق دار سمجھے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :