ٹیکسٹائل شعبہ کو بلاتعطل بجلی گیس کی فراہمی کیلئے بھرپور اقدامات کئے جائیں گے،اسحاق ڈار

ٹیکسٹائل انڈسٹری کو فروغ دیناحکومت کی ترجیحات میں شامل ہے آئندہ بجٹ میں ٹیکسٹائل انڈسٹری آئی ٹی سیکٹر کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کریں گے صنعتوں کو معیشت کی مضبوطی کیلئے ٹیکس کلچر کو اپنانا ہوگا، آل پاکستان ٹیکسٹائل ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات

ہفتہ 30 مئی 2015 22:36

ٹیکسٹائل شعبہ کو بلاتعطل بجلی گیس کی فراہمی کیلئے بھرپور اقدامات کئے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ ٹیکسٹائل سیکٹرکو بلاتعطل بجلی اور گیس کی فراہمی کیلئے بھرپور اقدامات کئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

ٹیکسٹائل انڈسٹری کو فروغ دیناحکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ،آئندہ بجٹ میں ٹیکسٹائل انڈسٹری آئی ٹی سیکٹر کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کریں گے تاہم ملک کی تمام صنعتوں کو معیشت کی مضبوطی کے لئے ٹیکس کلچر کو اپنانا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں آل پاکستان ٹیکسٹائل ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا وفد میں زبیر موتی والاجاوید بھلوانی خواجہ محمد عثمان اعجاز ایچ کھوکررفیق حبیب گوڈیل شیخ ایوب پرویز اور امجد خان کے علاوہ دیگر عہدیدار موجود تھے وفد نے وفاقی وزیر خزانہ کو ٹیکسٹائل انڈسٹری کو درپیش مسائل اور مشکلات سے اگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کو بیرون ممالک میں بہت زیادہ مقابلے کا سامنا ہے جبکہ ملکی سطح پر بجلی اور گیس کی کمی اور ٹیکسوں کی زائد شرح کی وجہ سے انڈسٹری زوال کا شکار ہے انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کے سیلز ٹیکس ریفنڈ کی مد میں ایف بی آر کے ذمے اربوں روپے کے کلیمز بقایا ہیں جس کیو جہ سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کے برآمد کنندگان کو مسائل کا سامنا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ٹیکسٹائل کی صنعت پر نافذ سیلز ٹیکس کی شرح صفر کی جائے تاکہ ریفنڈ کے مسائل کا خاتمہ ہوسکے وفاقی وزیر نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور اقدامات کئے جائیں گے وفاقی وزیر خزانہ کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری آنفارمیشن ٹیکنالوجی عظمت علی رانجھا نے بتایاکہ ملک میں 12کروڑ افراد موبائل فون سے محروم ہیں اور اس شعبے میں سرمایہ کاری اور مراعات سے ملک کی معیشت میں مذید مضبوطی ہوگی وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاکہ آئی ٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے بھی خصوصی اقدامات کئے جائیں گے اور آئندہ بجٹ میں آئی ٹی کے شعبے کو خصوصی مراعات دیں گے ۔

۔۔اعجازخان