صوبے میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں رہی، سانحہ مستونگ ظلم و بربریت کی انتہا ہے ، سینیٹر حافظ حمد اﷲ

ہفتہ 30 مئی 2015 22:31

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء ) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء و سینیٹر حافظ حمد اﷲ نے کہا ہے کہ صوبے میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں رہی کل جس طرح مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں ظلم و بربریت کی انتہا کردی گئی کہ روز گارکے غرض سے کراچی جانے والے شمالی بلوچستان کے لوگوں کو بسوں سے اتار کر بے دردی سے قتل کیا لیکن ساری رات ٹی وی پر حکومتی شخصیات کی جانب سے قاتلوں کے خلاف کارروائی کی خبریں دی جاتی رہی لیکن صبح صرف مقتولین کی لاشیں ملی نہ کوئی قاتل کی ۔

یہ بات انہوں نے گزشتہ روز مستونگ میں بے گناہ مسافروں کو شناخت کے بعد بسوں سے اتارکر قتل کے واقع پر اپنے مذمتی بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح کل کے ایک انٹرویو میں بیٹھ کر وزیراعلیٰ بلوچستان کو بلند و بانگ دعوے کررہے تھے کہ صوبے کو امن کا گہوارہ بنا دیا گیا لیکن کل کے واقع نے اس کی حکومت کی حقائق کو بے نقاب کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک قومی شاہراہ پر جہاں ہزاروں گاڑیاں گزتی رہتی اور امن وامان کو برقرار رکھنے کی نام پر چیک پوسٹیں قائم کردی لیکن مسلح افراد نے تین مسافر بسوں کو روک ان سے مسافروں کو اتارا انکو شناخت کے بعد بسیں روڈ پر چھوڑ کر ساتھ لے کر گئیں لیکن تین گھنٹے تک بسیں روڈ پر کھڑی رہی اور انتظامیہ سمیت کسی کو یہ زحمت نہ ہوئی کہ وہ روکنے کی وجہ معلوم کرسکیں کہ یہ بسیں کیوں روڈ پر کھڑی ہے ۔

واقع کے رونما ہونے کے تین گھنٹے بعد جب انتظامیہ کو اطلاع ملی تو طفل تسلیاں دینے کیلئے ٹی وی چینل پر شر پسند کے ساتھ مقابلے کی نوید سناتے رہے لیکن کوئی شخص نہ تو اس حکومتی آپریشن کے نتیجے میں گرفتار کیا گیا اور نہ ہی کوئی سلوک کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس واقع نے بلوچستان کی روایات کو پامال کردیا ہے ۔ اس واقع میں ملوث لوگوں کا نہ کوئی دین نہ کوئی مذہب ہے کہ جنہوں نے نہتے لوگوں کو نشانہ بنایا ۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت قاتلوں کو گرفتار کریں کیونکہ امن وامان برقرار رکھنے اور عوامی جذبات کو کنٹرول کرنے میں اپوزیشن نے بہت بڑی مدد حکومت کو دی ہے ۔ تو یہ دھرنے حکومت کو مفلوج کرسکتی تھی ۔انہوں نے کہا کہ آئے روز بے گناہوں کے قتل عام ہورہی ہے لیکن حکومت سب اچھا ہے کا لاگ الاپ رہی ہے ۔اس طرح کے دعوؤں میں کوئی حقیقت نہیں صوبے میں حکومت نام کی کوئی چیز وجود نہیں رکھتی ۔عوام کو جرائم پیشہ افراد کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے ۔قاتل سرعام دندناتے پھر رہے ہیں لیکن حکومت کچھ نہیں کررہی ہے ۔