خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکوں کی اطلاعات

muhammad ali محمد علی ہفتہ 30 مئی 2015 22:14

خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکوں کی اطلاعات

پشاور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 مئی 2015 ء) خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے متعدد علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جن علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ان میں پشاور، ایبٹ آباد، مردان، سوات اور تخت بھائی شامل ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی ہے۔