خیبر پختونخواہ بلدیاتی انتخابات، بونیر کی تین تحصیلوں میں خواتین کو ووٹ نہ ڈالنے دیا گیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 30 مئی 2015 21:56

خیبر پختونخواہ بلدیاتی انتخابات، بونیر  کی تین تحصیلوں میں خواتین ..

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 مئی 2015 ء) خیبر پختونخواہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے موقع پر کئی مقامات پر خواتین کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہ دیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے موقع پر صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن کی جانب سے خواتین کو ووٹ ڈالنے دینے کے حق کو یقینی بنانے کے دعووَں کے باوجود بونیر کے علاقے میں 3 تحصیلوں میں خواتین کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہ دی گئی جس نے الیکشن کمیشن اور صوبائی حکومت کے دعووَں کی کلی کھول کر رکھ دی۔

متعلقہ عنوان :