سانحہ مستونگ میں 21بے گناہ افراد کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں، ثمینہ سعید

ہفتہ 30 مئی 2015 21:47

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء )جماعت اسلامی حلقہ خواتین بلوچستان کے صوبائی ناظمہ سابق ایم پی اے ثمینہ سعید نے سانحہ مستونگ میں 21بے گناہ افراد کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام اتحاد ویکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شرپسندوں دہشت گردوں اور بھارتی تنخواہ داروں کو ناکام بنائیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خواتین کو بیوہ ماؤں کو بے آسرااوربچوں کو یتیم کرنے کسی صورت نہ دنیا میں خوش رہ سکتے ہیں اور نہ آخرت میں ان کیلئے کوئی حصہ ہوگا اہلیان بلوچستان ملکر بھارتی دہشت گردوں کو ہرصورت ناکام بنائیں حکومتی جماعتیں صرف بیانات تک کام نہ کریں بلکہ عملی طور پر قوم سے کیے گیے وعدے پور ے کریں سانحہ مستونگ کی دہشت گردی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ہم سب ایک ہے ہماری یکجہتی اگر برقراررہیگی تو ہم کامیاب ہوں گے بصورت دیگر شیطان کے دوست ہمیں ایک دوسرے کا دشمن بناکر اپنی مذموم مقاصد میں کامیاب ہوں گے انہوں نے لواحقین سے اظہار ہمدردی ،پسماندگان کیلئے صبر جمیل اور شہداء کی مغفرت کیلئے دعابھی