خیبر پختونخواہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کو پرتشدد واقعات نے داغ دار کردیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 30 مئی 2015 21:44

پشاور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 مئی 2015 ء) خیبر پختونخواہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کو پرتشدد واقعات نے داغ دار کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ میں 10 سال بعد ہونے والے بلدیاتی انتخابات کو صوبے میں مختلف مقامات پر ہونے والے پر تشدد واقعات نے داغ دار کردیا ہے۔

(جاری ہے)

بلدیاتی انتخابات کے موقع پر صوبے بھر میں ہنگامی آرائی، لڑائی جھگڑے اور فائرنگ کے واقعات میں 80 افراد زخمی جبکہ 8 افراد جاں بحق ہوئے۔ بلدیاتی انتخابات کے موقع پر پیش آنے والے پرتشدد واقعات کے حوالے سے تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ آج ہونے والے انتخابات میں انتظامی طور پر بہت بدنظمی دیکھنے میں آئی ہے تاہم ان مسائل کا ادراک کرکے انتخابات کی روایات کو آگے بڑھانا چاہیئے۔

متعلقہ عنوان :