تحریری و تقریری مقابلہ جات کے انعقا د کا مقصد طلباء میں تخلیقی صلاحیتں اجاگر کرنا ہے۔نشاط خان ڈاہا

ہفتہ 30 مئی 2015 21:37

خانیوال۔30 مئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) رکن صوبائی اسمبلی نشاط احمد خان ڈاہا نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب شرح خواندگی کو سو فیصد بنانے کیلئے انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہے، تحریری و تقریری مقابلہ جات کے انعقا د کا مقصد طلباء میں تخلیقی صلاحیتں اجاگر کرنا ہے تاکہ معیاری تعلیم کے حصول کو یقینی بنا کر عصرحاضر کے چیلنجوں کا مقابلہ بہترین طریقہ سے کیا جاسکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیف منسٹر ادبی پروگرام کے حوالہ سے تقاریر ومضمون نویسی مقابلہ جات 2015کے حسن کارکردگی ایوارڈ ز کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کے دوران کیا۔ صدارت اے ڈی سی اشفاق احمد چوہدری نے کی۔تقریب میں ایم این اے محمد خان ڈاہا ‘اے سی عابد حسین بھٹی ‘ای ڈی او تعلیم راؤ شاہد محمود‘ڈی او ز ایجوکیشن محمد سلیم بھٹی ‘ملک جمیل خالد ‘فاطمہ نسرین‘ اساتذہ ‘طلباء ‘صحافیوں ‘والدین اور سول سوسائٹی کے لوگوں کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اے ڈی سی اشفاق احمد چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلباء و طالبات میں آگے بڑھنے کا شعور اور جذبہ بیدار کرنے کیلئے غیر نصابی سرگرمیوں کے مقابلہ جات کا انعقاد بے حد ضروری ہے جس سے معاشرہ کے شدت پسندانہ رویوں میں تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔ تقریب سے طلبا و طالبات محمد جبرائیل ‘علی شیر ‘شفاء سلیم ‘زینب فاطمہ‘ طوبیٰ اسلم‘ مریم عابدشیخ‘ شرافت حسین نے بھی خطاب کیا۔بعدازاں ایم این اے محمد خان ڈاہا‘ ایم پی اے نشا ط خان ڈاہا ‘اے ڈی سی اشفاق احمد ‘اے سی عابد حسین بھٹی ‘ڈی اوز فاطمہ نسرین‘ ملک محمد جمیل ،امتیاز علی اسد نے پوزیشن ہولڈرز میں ٹرافیاں‘ شیلڈز اور نقد انعامات تقسیم کئے۔