اسلام آباد سے ملتان جانے والی پرواز پی کے 681 حادثے سے بال بال بچ گئی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 30 مئی 2015 21:34

اسلام آباد سے ملتان جانے والی پرواز پی کے 681 حادثے سے بال بال بچ گئی

ملتان(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 مئی 2015 ء) اسلام آباد سے ملتان جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 681 حادثے سے بال بال بچ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے ملتان جانے والی پی آئی اے کی پرواز حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ گئی اور جہاز میں سوار تمام 48 مسافروں کو باحفاظت نکال لیا گیا۔

(جاری ہے)

طیارے کو حادثہ اس وقت پیش آںے لگا جب آندھی کے باعث طیارے کو ہنگامی لیندنگ کروانا پڑی جس کےنتیجے میں طیارے کا ٹائر پھٹ گیا۔ طیارے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی بھی سوار تھے۔

متعلقہ عنوان :